Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

بھارت میں نامور گلوکار ایڈ شیرن کی اسٹریٹ پرفارمنس پولیس نے رکوا دی

شیران اپنا سپر ہٹ گانا ”شیپ آف یو“ شروع کرتے ہی ہیں کہ تھوڑی دیر بعد وہاں پولیس رکاوٹ ڈالنے آپہنچتی ہے
اپ ڈیٹ 09 فروری 2025 03:59pm

بھارتی شہر بنگلورو میں چرچ اسٹریٹ پر نامور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کا اسٹریٹ کانسرٹ مقامی پولیس نے رکوا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈ شیرن کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسٹریٹ پرفامنس کیلئے انتظامیہ سے اجازت لی تھی جس کے بعد ہم نے مداحوں کی لئے مختصر پروگرام منعقد کیا۔

تاہم بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈ شیرن کی ٹیم نے ہم سے اجازت مانگی تھی لیکن ہم نے نہیں دی۔

ماورا کی بھارت میں مقبولیت نے رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ گلوکار ایڈ شیرن اپنا سپر ہٹ گانا ”شیپ آف یو“ گانا شروع کرتے ہی ہیں کہ تھوڑی دیر بعد وہاں پولیس رکاوٹ ڈالنے آپہنچتی ہے، پولیس کی جانب سے آلات کو سوئچ آف کردیا جاتا ہے جبکہ ایڈ شیران اپنے آنکھوں کے سامنے یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہے تھے۔

ایڈ شیرن اس وقت بھارت میں کنسرٹ کے دورے پر ہیں۔ وہ بھارتی شہر حیدرآباد اور چنئی میں پرفارم کر چکے ہیں۔ چنئی میں، ان کے ساتھ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے بھی اسٹیج پر شمولیت اختیار کی جنہوں نے ایک ساتھ کلاسک گانا بھی پیش کیا۔

اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد ڈائیلاگز یاد رکھنے کیلئے عامر اور ارشد کی یہ تکنیک آزمائیں

اپنے کنسرٹ سے قبل ایڈ شیرن نے مشہور موسیقار اے آر رحمان اور ان کے بیٹے سے ملاقات بھی کی تھی۔ رحمان نے ان کی ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

ایڈ شیرن آج رات بھارتی ریاست کرناٹک میں پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد وہ شیلانگ اور دہلی این سی آر میں پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

british singer

Ed Sheeran

street performance

halted

by indian police