لاہورمیں میڈیکل کالج کی طالبہ سے سفاک شخص کی زیادتی، اٹھارہ لاکھ بھی ہتھیا لیے
لاہور میں سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر ساتھی میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔۔۔ ملزم نے بلیک میل کر کے میڈیکل سٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے ۔
ستوکتلا میں شادی کا جھانسہ دیکرمیڈیکل کی طالبہ کیساتھ جنسی زیادتی کی ملزم نے فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل سٹور بنانے کیلئے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے۔
سرگودھا کے رہائشی کی لڑکی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے، اسکی کلاس فیلوعمر شبیر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر شبیر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کی جانب سے شادی کرنے کے اصرار پرانکاری ہو گیا۔ ملزم عمرشبیر نے لڑکی کی فحش ویڈیو بنالی بلیک میل کر کے میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
تھانہ ستوکتلا میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، آپریشن ونگ و ایس ایس آئی او یو سیل ملزم کو تاحال گرفتار نہ کرسکا۔
دس سالہ زمان بازیاب
دوسری جانب لاہورپولیس نےگجرپورہ سےاغواء ہونے والےدس سالہ زمان کوچوہنگ سےبازیاب کروا کرتین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے تاوان کی رقم اسی لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے۔
پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔
ملزمان نے بچے کواغوا کرکے والدین سےتین کروڑ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ بچے کے والد نے ملزمان کو 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔
چوہنگ کےعلاقہ میں پولیس اور ملزمان کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں اغواء برائےتاوان کی ٹیم محفوظ رہی۔
تینوں ملزمان کو گرفتار کرکےتاوان کی رقم برآمد کر لی گئی۔
دوروز قبل گھرکےباہر کھڑے مغوی زمان کو دو نامعلوم افراد اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے، جس پر بچے کے والد نے تھانہ گجرپورہ میں مقدمہ درج کروارکھا تھا۔
Comments are closed on this story.