سہ فریقی کرکٹ سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا
لاہور میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا۔ نیوز لینڈ ٹیم کے331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ ملکی سیریزکے پاک کیویزکے پہلے میچ میں پاکستان پہلے امتحان میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78رنزسے ہرادیا۔
نیوزی لینڈ کے 331 رنزکے تعاقب میں قومی ٹیم 252رنز پرآؤٹ ہوئی۔ فخر زمان کا کسی ساتھی بیٹر نے ساتھ نہ دیا۔ بابراعظم 10، رضوان 3 اور خوشدل 15 پر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 84، سلمان 40 اور طیب 30 رنز ہی بناسکے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 330 رنز بنائے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 52کے اسکورپرگری، بابراعظم پھرناکام ہوئے اور 10رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 103 کے اسکورپرگری، کامران غلام 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے اورتیسری وکٹ 117کے اسکورپرگرگئی، کپتان محمد رضوان 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 119کے اسکورپرگرگئی، فخرزمان 84رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری داغی، جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 254کے اسکورپرگری۔ بریسویل 31رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 200 کے اسکورپرگری، ڈیرل مچل 81رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 39کے اسکورپرگری، ابراراحمد نے رچن ریوندرا کو 25رنز پر آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے ول ینگ کو 4رنز پرآؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے3وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے2اورحارث رؤف نےایک وکٹ لی۔
فاسٹ بالرحارث رؤف پیر کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد اوور کے دوران میدان سے باہر چلے گئے۔
تین ملکی سیریز کے پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران نیوزی لینڈ کے رچن ریوندرا بھی زخمی ہوگئے، خوشدل شاہ کا کیچ لیتے ہوئے، گیند ریوندرا کے سر پر لگی،، انہیں فوری میدان سے باہر لے جایا گیا۔
Comments are closed on this story.