Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دے دیا
شائع 08 فروری 2025 08:52am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی طور پر ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ اعتماد کا ذاتی رشتہ قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ جاپان امریکا میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے یوکرینی صد سے ملاقات ہوگی۔ روسی صدر پیوٹن سے بھی بات کرنا چاہتا ہوں۔

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو کی وارننگ

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے تعلقات قائم کریں گے، کم جونگ اُن کے ساتھ اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہوگا، دنیا کے ہر اس رہنما سے ملوں گا جہاں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس ایڈ ادارے کے اہلکاروں کو پہلے ہی نکالنے کی تیاری کرلی گئی ہے جن میں زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجا جا رہا ہے۔

نیویارک اور واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے اقدام واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایف بی آئی میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ وفاقی ایجنسی کے اہلکاروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تاثر غلط ہے۔

Donald Trump

power tariff

USAID