Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

حکومت کو پی ٹی آئی سے زیادہ اسٹیشلمنٹ سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

8 فروری 2024 کے الیکشن دھاندلی شدہ تھے، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 07 فروری 2025 11:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی شدہ الیکشن تھے، 8 فروری کو جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، الیکشن نتائج مکمل بدل دیئے گئے، انتخابات کے نام پر جو کچھ ہوا، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے، حکومت کو اس وقت پی ٹی آئی سے زیادہ اسٹیشلمنٹ سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، فیصل چوہدری کی گرفتاری عمران خان کی آواز بند کرنے کی کوشش تھی۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’دس‘ کے میزبان عمران سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 2024 الیکشن میں نتائج کو بڑے پیمانے پر تبدیل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ 18 نشستیں جیتنے والی جماعت نے حکومت بنالی ہو، 27 سیٹیں لینے والی پارٹی نے صدر سمیت اہم آئینی عہدے لے لئے ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے 2018 الیکشن شفاف ترین انتخابات تھے، پی ٹی آئی کو بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، ایسے میں پی ٹی آئی کیسے مذاکرات کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام اور وکلا کے پاس اسٹریٹ پاور ہے، ان سب کا بربریت اور فسطائیت کے خلاف اکٹھا ہونا ضروری ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور وکلا کے ساتھ چلا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے جب تک کہ حکومت اور اسٹیشلمنٹ آپس میں کوئی بات چیت نہیں کرتے، حکومت کو اس وقت پی ٹی آئی سے زیادہ اسٹیشلمنٹ سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، ان سے اسپیس لینے کی بات کی جائے۔

تجزیہ کار ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کرتی رہی لیکن ناکام رہی، جس کی بڑی وجہ اس کی احتجاج کے لئے مکمل تیاری نہیں تھی، تحریک انصاف اعصاب کی جنگ میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اور ابھی تک پی ٹی آئی اس پریشانی سے خود کو نکال نہیں سکی، مذاکرات کے حوالے سے ان کی حکمت عملی درست نہیں تھی۔

ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا کہ آرمی چیف کو عمران خان کا لکھا گیا خط نیا بیانیہ بنانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کو صرٖف مولانا فضل الرحمان کے پر تکیہ نہیں کرنا چاہیے۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

PTI protest

aaj Tv

ٖFawad chaudhry