Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

صارم قتل کیس؛ پولیس نے سرچ آپریشن میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا

واقعے پراہل خانہ اور پولیس سے تکراربھی ہوئی
شائع 07 فروری 2025 11:09pm

نارتھ کراچی میں7سالہ صارم کےمبینہ اغوااورقتل کے کیس پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں7سالہ صارم کےمبینہ اغوااورقتل کے کیس میں پولیس نےفلیٹ میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران زیر حراست افراد میں کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

واقعے پراہلخانہ نے پولیس سے تکرار کی جس پر پولیس نے نے کہا کہ زیرحراست افراد سے تفتیش کر رہے ہیں۔

قبل ازیں والدین نے پریس کانفرنس میں کہا پولیس کی جانب سے کارروائی بہت دیرسے شروع کی گئی، آئی ٹی کا نظام ہونے کے باوجود مجھے درخواست ٹائپ کروانے بھیجا گیا۔

صارم گمشدگی کیس؛ پوسٹ مارٹم کے نکات غیرتسلی بخش قرار، ڈی آئی جی کی تردید

والدہ نے کہا آج مجرم آزاد گھوم رہا ہے، اور کوئی کارروائی نہیں ہورہی، اگر یہ کسی سیاست دان کا بچہ ہوتا تو کیا مجرم آزاد گھوم رہا ہوتا؟ مجھے میرے بچے کاقتل کا انصاف چاہیے۔

صارم کی لاش کو ملنے 19 روز گزرنے کے باوجود پولیس کی پانچ رکنی ٹین مجرمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

karachi

sarim murder case