Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل، چیئرمین پی سی بی کا 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ

محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے دن رات محنت کرکے کام مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں شاباش دی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2025 06:27pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کام کرنے والوں کے اعزاز میں ظہرانہ جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔

نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے دن رات محنت کرکے کام مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں شاباش دی۔

مزدوروں نے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ اسٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرا کارنامہ نہیں بلکہ پوری ٹیم کا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم تین ملکی سیریز اور چیمپئنزٹرافی جیتے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

محسن نقوی کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانہ میں مزدوروں میں مٹن قورمہ، چکن روسٹ، بیف پلائو اور گرما گرم نان پر مشتمل لنچ فراہم کیا گیا۔

اس کے علاوہ زردہ، رائتہ، فریش سلاد، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی۔

چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا اسٹیڈم مکمل ہو گیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی نصیب کرے، محمد رضوان نیک نیت کپتان ہے، امید ہے کہ ان کی قیادت میں ہم چمپئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔

lahore

Gaddafi Stadium

chairman pcb

mohsin naqvi

Icc Champions Trophy 2025

lunch for workers