پولیس اہلکاروں کا گروہ کال سینٹرز سے بھتہ وصول کرنے لگا
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا گروہ کال سینٹرز سے بھتہ وصول کرنے لگا۔ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سینٹرز سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے کال سینٹرکے عملے سے 3 لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے، اس کے علاوہ پانچ لیپ ٹاپ اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی بطور بھتہ وصول کیا۔
لکی مروت: بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 بازیاب
زرائع نے بتایا کہ اہلکاروں نے سول لائنز میں بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ دفتر سے 5 لاکھ بھتہ وصول کیا۔
زرائع نے مزید بتایا کہ اہلکار شاہد پولیس لائنز، راویل پولیس ٹریننگ سینٹر فاروق آباد، عثمان پیرو ماڈل ٹاون تعینات ہے۔ ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سول لائنز پولیس نے اہلکاروں سے پانچ لاکھ نقدی بھی برآمد کر لی، اہلکاروں سمیت ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments are closed on this story.