عمران خان کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران ہٹا دیے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق انتظار پنجوتھا آئی ایل ایف کے نئے چیف آرگنائزر ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کوعہدے سے ہٹایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیف آرگنائزر ، صدراوردیگرعہدیدان کوعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے عہدیداران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، عمران خان کی خصوصی ہدایت پر انتظار پنجھوتا کو آئی ایل ایف کا نیا چیف آرگنائزر تعینات کیا گیا ہے، اس تبدیلی کا مقصد تنظیم کے اندر مزید فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Comments are closed on this story.