کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
رمضان میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
Comments are closed on this story.