Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

گھر کے کام کاج سے ہونے والی کمزوری دورکرنے کا کارآمد گھریلو نسخہ

مسلسل کام کرنا تھکاوٹ سے کہیں زیادہ ہوتا ہے
شائع 07 فروری 2025 08:50am

گھریلو کام کاج میں مصروف ایک خاتون خانہ کے لیے دن رات محنت اور مسلسل کام کرنا تھکن سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ اسے کئی گھنٹوں تک مسلسل کھڑے رہنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف جسم تھک جاتا ہے بلکہ ٹانگوں اور کمر میں شدید درد بھی محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایڑیاں اکڑ جاتی ہیں۔ اس کی یہ حالت محض تھکن کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ جسم میں ضروری غذائیت کی کمی بھی اس درد کی اہم وجہ بن جاتی ہے۔

خواتین کو اپنی روزمرہ کی محنت اور جسمانی درد سے نجات پانے کے لیے چند قدرتی اور دیسی علاج اپنانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر وہ دیسی گھی اور کھوپڑے کے تیل کو ایک ساتھ استعمال کریں تو ان کے جسمانی درد میں کمی آ سکتی ہے۔

موچ کے درد کا آیورویدک پیسٹ سے علاج

روزانہ ایک چائے کا چمچ گھی میں آدھا چائے کا چمچ ناریل کا تیل ملا کر اسے اپنے پیروں کے ناخنوں اور انگلیوں پر لگائیں۔ اور آہستہ آہستہ مالش کریں اس عمل سے درد میں افاقہ ہوتا ہے اور جسم میں تازگی آتی ہے۔

ناریل کے تیل اور گھی کا مکسچر روئی کے گولے میں ڈبو کر ناخنوں پر لگانا اور آہستہ سے مساج کرنا بھی ایک مفید طریقہ ہے۔ یہ روزانہ کرنے سے نہ صرف جسم کو آرام ملتا ہے بلکہ نیند بھی گہری اور پُرسکون آتی ہے۔

اخروٹ یا بادام: کون سا میوہ دماغی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے؟

اس کے علاوہ، ناخنوں کی مالش سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور اس کی چکناہٹ سے جسم کی اکڑن اور کمر درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔

یہ مکسچر جسم کو اہم غذائیت فراہم کرتا ہے جو کمزوری اور تھکاوٹ کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف جسمانی درد کم ہوتا ہے بلکہ مسلسل کھڑے رہنے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف میں بھی سکون ملتا ہے۔

Women

lifestyle

Health Care