وکیل پر مقدمے کا معاملہ : حیدر آباد کے بعد کراچی میں بھی وکلا احتجاج شروع
حیدرآباد پولیس کی جانب سے ایک وکیل کی گاڑی پر کالے شیشے اور پولیس سائرن کے غیر قانونی استعمال پر دائر مقدمہ ختم ہونے کے باوجود حیدر آباد کے بعد کراچی کے وکلا نے بھی احتجاج شروع کر دیا ہے۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق وکیلوں کے احتجاج کے بعد مقدمہ ختم کرنے اور گاڑی واپس کرنے کے باوجود، سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد کی معطلی کے لیے جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور وکلا کا احتجاج شروع کیا گیا جس کے بعد جمعرات کی رات کو کراچی بار کونسل کی کال پر کراچی کے وکلا نے بھی احتجاج شروع کر دیا ہے۔
کراچی میں وکلا نے تین تلوار پر دیا گیا دھرنا ختم کر کے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کر دی ہے، وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی،وکلا کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس پی فاروق لنجار کا تبادلہ کیا جائے۔
تین تلوار انڈر پاس کے اطراف ہیوی گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع ہو چکی ہیں اور کورنگی سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بلاک کر کے کلفٹن انڈر پاس کے اوپر دھرنا دے دیا ہے۔
Comments are closed on this story.