Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

پہلی ترجیح امریکا ہے، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ دعائیہ ناشتے کی تقریب سے خطاب
اپ ڈیٹ 06 فروری 2025 07:31pm

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ناقبلِ یقین ورثہ ہے، پہلی ترجیح امریکا ہے، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتوربنانا ہے، امریکا اب ایک قوم بن کر رہے گا۔ ہمارے لیے ہمارا ملک امریکا سب سے پہلے ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ دعائیہ ناشتے کی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو گیا، ہم امریکا کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ امریکا اب ایک قوم بن کر رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئربریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آزادی اظہاررائے کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے۔ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے۔ اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس ناقبلِ یقین ورثہ ہے، نیشنل گارڈ آف امریکن ہیروزبنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر دے دیا ہے، ہم اپنے ہیروز کو عزت دینے جا رہے ہیں۔ ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے سے متعلق کہا کہ ریگن ایئرپورٹ پرگذشتہ دنوں ایک المناک حادثہ ہوا، حادثے میں کافی غلطیاں شامل تھیں جو نہیں ہونی چاہییے تھیں۔ ایئرٹریفک کنٹرول کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔ امریکا میں نئے پارک بنائے جائیں گے۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران لوگ چرچ نہیں جا سکے، لوگوں نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات منسوخ کرنا پڑیں، لوگ ساتھ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ کوئی بھی انسان مذہب کے بغیر خوش نہیں رہ سکتا۔

Amrica

President Donald Trump