اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کرے گا، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے منصوبے کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ذریعے غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں کہا کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے صرف اس وقت امریکا کے حوالے کی جائے گی جب اس جنگ زدہ علاقے میں لڑائی ختم ہو جائے گی اور اس کی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا کا شدید ردعمل، امریکا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں
امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کی جائے گی، جب لڑائی ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ترقی کی تعمیر کےلیے دنیا بھر کی ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، غزہ کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر آسٹریلوی وزیر اعظم کو دھچکا
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آہستگی اور احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا، غزہ تعمیر نو اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک بن جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے لے گا اور ضرورت پڑنے پر ظاقت کا استعمال بھی کرے گا،ٹرمپ کے اس بیان عرب دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
عرب رہنماؤں نے انتباہ کیا کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے گی اور علاقائی عدم استحکام کو بڑھاوا دے گی۔
Comments are closed on this story.