Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پکڑی گئی، ہزاروں افرادکا ڈیٹا برآمد

ڈیجیٹل فنگر پرنٹس کی مدد سے ہزاروں جعلی موبائل سمز جاری کی گئیں
اپ ڈیٹ 06 فروری 2025 07:00pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہورمیں غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پکڑی گئی، ایف آئی اے نے نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بیچا گیا ہزاروں افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے نے لاہورمیں غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پرچھاپامارا اورنادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بیچا گیا ہزاروں افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کرلیا۔

چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے راجپوت روڈ شادباغ سے فرنچائزمالک سمیت 5 افراد کو گرفتارکرلیا، چھاپے کے دوران 11 ہزار افراد کے ڈیجیٹل فنگرپرنٹس کا ڈیٹا برآمد ہوا۔

زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 34/2025 درج کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل فنگر پرنٹس کی مدد سے ہزاروں جعلی موبائل سمز جاری کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرچوہدری سرفرازنے بتایا کہ 11 ہزار افراد کے1 لاکھ 10 ہزار فنگر پرنٹس نادرا ملازمین نے بیچے، ملزمان سے 5 بی وی ایس ڈیوائسز، 1500 پیپر فنگر پرنٹس برآمد کیے گئے۔

چوہدری سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک لیپ ٹاپ اور سکینر بھی قبضے میں لیا گیا، قبضے میں لی گئی مشینوں پر پی ٹی اے آفیشلز نے ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی۔

ڈیوائسز میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے شہریوں کا شناختی کارڈ ڈیٹا موجود تھا۔

FIA

lahore