Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کی پہلی ویڈیو منظر عام پر

فوٹو گرافر نے ماورا حسین کے نکاح کے چھوہاروں کی تھیلی بھی شیئر کردی
شائع 06 فروری 2025 05:01pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی جو اب حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن چکی ہے، ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ماورا اور امیر کی جانب سے گزشتہ روز 5 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں، دونوں نے فوٹو شوٹ شیئر کیا جو لاہور کے شاہی قلعے میں ہوا۔

آج 6 فروری کی صبح فوٹو گرافر کی جانب سے ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کی مختصر ویڈیو جاری کی جس میں تقریب کی کچھ جھلکیاں دکھائی دیں۔

اس کے علاوہ فوٹو گرافر نے ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کے چھوہاروں کی تھیلی بھی اپنی اسٹوری پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بعدازاں اداکار جوڑے نے شادی کی مزید تصاویر بھی جاری کیں، جس کے بعد مداحوں سمیت معروف اداکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دراصل ماورا حسین اپنے نکاح پر توقع سے بھی زیادہ حسین نظر آئیں کیونکہ انہوں نے اس دن لباس اور زیور بے انتہا حسین پہنا لیکن اس میں سادگی بھی نمایاں تھی۔

ماورا حسین نے منٹ گرین دوپٹہ، ہلکی آسمانی فرنٹ اوپن قمیص کے ساتھ لہنگا پہنا جس کے بارڈر پر جامنی اور تیز گلابی چٹا پٹی اس لہنگے کو مزید حسن سے نواز گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماورا حسین کے اس دلفریب لہنگے کی قیمت 19 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

Pakistani Actress

nikkah

Video Viral

Mawra Hussain

Amir Gilani