Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

موچ کے درد کا آیورویدک پیسٹ سے علاج

یہ پیسٹ خاص طور پر عام چوٹوں، موچوں اور درد میں آرام دیتا ہے
شائع 06 فروری 2025 12:28pm

درد دور کرنے والی ادویات کا زیادہ استعمال صحت کے کئی مسائل کو دعوت دے سکتا ہے، خاص طور پر یہ جسم کے مختلف اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس صورت میں، آیورویدک پیسٹ کا استعمال ایک قدرتی طریقہ ہو سکتا ہے جس سے آپ کومعمولی درد، اکڑن اور تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ طریقہ محفوظ اور قدرتی علاج فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ کو کلائی یا گھٹنے میں دردہورہا ہو یا جوڑوں میں موچ یا تھکاوٹ کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے تو بار بار درد کش ادویات کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ جس کے کئی سائیڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں۔ اس کی جگہ، آیورویدک پیسٹ استعمال کریں، جو قدرتی طریقے سے درد اور اکڑن سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

خوبصورت اور شاداب جلد کے لیے گھر پر کیمیکل سے پاک کوکونٹ ملک صابن بنائیں

اس آیورویدک پیسٹ کو بنانے کے لیے آپ کو تین اجزاء کی ضرورت ہوگی: ہلدی، چونا اور ادرک کا پاؤڈر۔

ترکیب

ایک چوتھائی کپ گرم پانی میں 2 چائے کے چمچ ہلدی پاؤڈر ڈالیں، پھر 1 چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر اور 1/4 چائے کا چمچ چونا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس سے گاڑھا پیسٹ تیار ہوگا۔

آپ پیسٹ کی مقدار کو چوٹ یا درد کے علاقے کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

اب اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور روئی یا پٹی سے ڈھانپ دیں۔ اگر پٹی دستیاب نہ ہو تو سوتی کپڑے سے بھی باندھ سکتے ہیں۔ اس پیسٹ کو 4 سے 6 گھنٹوں تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ دو بار دہرائیں۔

یہ پیسٹ سوزش کم کرنے میں مددگار ہے۔ ہلدی میں موجود کرکومین اور کیلشیم سوزش کو کم کرتے ہیں جو درد کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ پیسٹ جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرنے کے لیے بہت موثر ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر عام چوٹوں، موچوں اور درد میں آرام پانے کے لیے۔

25 سال کی عمر سے دانتوں میں خلال کیوں ضروری ہے؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد میں اضافہ ہوتا ہے، اور ایسی حالت میں ہلدی کا استعمال بہترین تدارک فراہم کرتا ہے۔

یہ پیسٹ متاثرہ جگہ پر لگانے سے درد کو کم کرتا ہے، اور یہ بغیر کسی نقصان کے آرام فراہم کرتا ہے۔

ہلدی، چونا اور ادرک کے پاؤڈر سے تیار کردہ یہ پیسٹ ایک قدرتی علاج ہے جو درد اور سختی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم، اگر چوٹ گہری ہو یا ہڈیوں میں فریکچر ہو، تو ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے اور صرف اس آیورویدک پیسٹ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

lifestyle

Health Care

life hacks