یو ایس ایڈ نے ’اوٹ پٹانگ‘ پروجیکٹس پر کیسے فنڈ ضائع کئے، ایلون مسک کا انکشاف
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی طرف سے چند سالوں کے دوران مالی امداد فراہم کرنے والے کچھ قابل اعتراض منصوبوں کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔ یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے امریکی غیر ملکی امداد پر نظرثانی اور ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں غیر ملکی امداد پر 90 دن کا تعطل بھی شامل تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایڈ نے دو الگ الگ منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے اسرائیل میں فرقہ وارانہ تشدد سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ ڈالر مختص کیے، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک تباہ کن حملے سے صرف 10 دن پہلے جس کے نتیجے میں کم از کم 1,200 جانیں ضائع ہوئیں۔ دوسرا یو ایس ایڈ نے ایکو ہیلتھ الائنس نامی ایک این کی او کو 5 ملین ڈالر دیے جس نے ووہان لیب میں بیٹ وائرس کی تحقیق میں معاونت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انکشاف میں کہا کہ کم از کم 10 ملین ڈالر مالیت کا یو ایس ایڈ کے فنڈ سے کھانا القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ کو بھیجا گیا۔
دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ نے ایل جی بی ٹی گروپس اور ان کی فعالیت کے لیے ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کی۔
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا کا شدید ردعمل، امریکا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں
اس کے علاوہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے سری لنکا میں صحافیوں کو جامع زبان سکھانے کے لیے 7.9 ملین ڈالر، گوئٹے مالا میں خواجہ سراؤں اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی حمایت کے لیے 2 ملین ڈالر سمیت مختلف منصوبوں کی مالی امداد کی۔ دیگر فنڈڈ منصوبوں میں آرمینیا میں ہم جنس پرست کمیونٹی کے لیے 1.1 ملین ڈالر، جمیکا میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے 1.5 ملین ڈالر، اور لاطینی امریکہ میں ہم جنس پرست کاروباری افراد کی مدد کے لیے 2 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔
مزید برآں دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ یو ایس ایڈ نے مغربی بلقان میں ہم جنس پرستوں کی وکالت کے لیے 3.9 ملین ڈالر، یوگنڈا میں LGBT ایکٹیوزم کے لیے 5.5 ملین ڈالر، عالمی سطح پرہم جنس پرستوں کے مسائل کو آگے بڑھانے کے لیے 6 ملین ڈالر، اور جنوبی افریقہ میں مردوں کی صحت پر 6.3 ملین فراہم کیے۔
ٹرمپ کی جانب سے امریکی امداد کی عارضی معطلی، پاکستان میں کتنے منصوبے متاثر ہوں گے؟
وہیں ٹرمپ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے جارجیا میں ماحول دوست نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے ڈیلوئٹ کے لیے 25 ملین ڈالر سمیت متعدد منصوبوں کی مالی اعانت فراہم کی۔ مزید برآں، فوٹو گرافی کے ایک پروجیکٹ کے لیے 1.3 ملین ڈالر مختص کیے گئے جو عرب اور یہودی فوٹوگرافروں کو اکٹھا کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو ایس ایڈ نے قازقستان میں غلط معلومات کے خلاف مقابلے کیلئے 4.5 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت یو ایس ایڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے بیوروکریٹس کا یہ غلط خیال تھا کہ کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں گے۔ لیکن اب صدر ٹرمپ مذکورہ ایجنسی کے اندر فضول خرچی، دھوکہ دہی اور غلط استعمال کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ”مجرمانہ تنظیم“ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.