امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ، 5 زخمی
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر نیو البانےمیں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک گودام میں پیش آیا۔ پولیس نے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح اوہایو کے گودام میں 1 شخص کو ہلاک کرنے اور 5 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شوٹر بروس ریجنالڈ فوسٹر نے حملے میں ہینڈگن کا استعمال کیا اس کے بعد وہ عمارت سے فرار ہو گیا تھا، جسے تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ عہیدیدارجونز نے ایک بیان میں کہا کہ “یہ ایک دل توڑ دینے والی اور المناک صورتحال ہے۔ ہمارے افسران اور متعدد ایجنسیوں نے تیزی سے جواب دیا تاکہ جانوں کی حفاظت کی جا سکے اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید کسی خطرے کا اندیشہ نہیں ہے، واقعے کی وجوہات کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.