Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ملوث نکلی

مراتب علی پر فائرنگ انوسٹی گیشن پولیس بادامی باغ میں تعینات کانسٹیبلز نےکی
شائع 05 فروری 2025 07:29pm

لاہور میں سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس ٹیم ملوث نکلی، مراتب علی پر فائرنگ انوسٹی گیشن پولیس بادامی باغ میں تعینات کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے کی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق سی آئی اے سب انسپکٹر کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے، سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔

لاہور میں نومولود بچے پر تشددکرنے والی گھریلو ملزمہ گرفتار

اہلکاروں کے گاڑی روکنے کی کوشش پر سی آئی اے سب انسپکٹر انہیں ڈاکو سمجھا، جس پر اس نے گاڑی بھگا دی، کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مراتب علی کی بطور سی آئی اے سب انسپکٹر شناخت ہونے پر دونوں کانسٹیبل فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق مفرورکانسٹیبلز اور ان کے ساتھی واصف کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

رائے ونڈ: پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا

واضح رہے کہ مرید کے کے قریب فائرنگ کے بعد ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے، وہ اپنے دوست کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

lahore

lahore police

IG Punjab Usman Anwar