Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کو آبائی ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ

آج 781 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طور خم کے راستے ملک بدر کیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ
شائع 05 فروری 2025 06:44pm

غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے تحت ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیرملکی باشندوں کی وطن واپسی اسی منصوبے کے تحت جاری ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حالیہ مہم کے دوران آج 781 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طور خم کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے، افغان شہری جنہیں غیر ملکی ممالک نے کسی تیسرے ملک میں آباد کرنے کے لیے اسپانسر کیا ہے، فی الحال ملک بدر نہیں کیے جا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو مطلع کر دیا گیا ہے، متعلقہ ممالک جلد از جلد ان افغان باشندوں کی آباد کاری کا عمل مکمل کریں، بصورت دیگر انہیں بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد

interior ministry

Afghan Immigrants

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

afghan immigrants in pakistan

illegal foreigners