لاہور میں نومولود بچے پر تشددکرنے والی گھریلو ملزمہ گرفتار
لاہور میں کئی روز تک نومولود بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
شمالی چھائونی کے علاقے عسکری 10 کے رہائشی مطلوب کے 3 ماہ کے شیر خوار بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کنول کو3 ماہ قبل ہی ملازمت پر رکھا گیا تھا۔
چند روز پہلے گھر کی مالکن نے بچے کی دیکھ بھال نہ کرنے اور موبائل فون استعمال کرنے پر اسے ڈانٹا۔ جس کا بدلہ ملزمہ نے بچے سے لیا اور اسے 10 روز تک تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔
لاہور: گھریلو ملازمہ کی سفاکیت، مالکن کی سرزنش کا غصہ نومولود پر نکال دیا
بچے کے بار بار رونے پر والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے جس نے تشدد کی نشاندہی کی۔اسی دوران ملزمہ نے بچے کے والدین کو فون کیا کہ اس کا والد بیمار ہے اور گھر سے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی۔
لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازم پر مالکان کا تشدد، حساس اعضاء کاٹ دئے
گھر کی دوسری ملازمہ کرن کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے سب کچھ دیکھ رہی تھی، لیکن خوف کے مارے اس لیے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ وہ نوکری سے نہ نکال دیں۔
پولیس نے ملزمہ صائمہ کنول کو بہاول نگر سے گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.