Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

مریم نواز کا عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر تبصرے سے گریز

میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو
شائع 05 فروری 2025 04:54pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

یوم یکجہتی کشمیر ڈے پر لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ملک میں آبادی بڑھ چکی اور سڑکیں چھوٹی ہوچکی ہیں اس لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ احتجاج کی پہلے بھی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا، آپ کی باتیں سن کر لگتا ہے کہ میں نے کارکردگی کے میڈلز پہن لیے ہیں، میں میڈیا ورکرز کے لیے اپنے دور حکومت میں بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں، صحافیوں کے لیے اچھی ہاؤسنگ کالونی ہونی چاہیئے۔

عمران خان نے آرمی چیف کو اوپن خط لکھ دیا، خلیج کم کرنے کی پیشکش

وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالیٰ ایک دن سچ کرکے دکھائے گا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

Kashmir Day

Maryam Nawaz Sharif

General Asim Munir

kashmir solidarity day

General Syed Asim Munir

Asim Munir

CM Punjab Maryam Nawaz

Army Chief Asim Munir

Imran Khan's Letter to Army Chief

Kashmir Solidaroity Day