Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

رکشہ ڈرائیور کی سابق بھارتی کرکٹر کی گاڑی کو ٹکر، سڑک پر تماشہ لگ گیا

سوشل میڈیا پر 'اندر نگر کا غنڈہ' میمز کی بھرمار
شائع 05 فروری 2025 10:55am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر راہول ڈریوڈ اپنے آبائی شہر بنگلور میں ایک آٹو رکشہ سے گاڑی ٹکرانے کے بعد اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ کننگھم روڈ پر پیش آیا، جہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب ایک آٹو رکشہ کی معمولی ٹکر کے بعد راہول ڈریوڈ کو آٹو ڈرائیور کے ساتھ سنجیدہ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ عام طور پر پرسکون طبیعت کے حامل راہول ڈریوڈ کا یہ غیر متوقع ردعمل مداحوں کو حیران کر گیا.

سوشل میڈیا پر ’اندر نگر کا غنڈہ‘ میمز کی بھرمار

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں ڈریوڈ کو آٹو ڈرائیور سے مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بڑا نقصان ہوا، تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ’اندر نگر کا غنڈہ‘ کے عنوان سے مزاحیہ میمز بنانا شروع کر دیے۔

ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کو بھی بخشا، سابق کرکٹر تعریف کرنے پر مجبور

راہول ڈریوڈ نے حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی تاریخی جیت کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے کو خیرباد کہا۔ ان کی زیر قیادت، ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں 7 رنز سے شکست دے کر 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی جیتی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد، ڈریوڈ کو عزت و احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا، اور وہ ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے بھی نظر آئے۔

راجستھان رائلز کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال لی

بھارتی ٹیم سے رخصتی کے بعد، راہول ڈریوڈ نے اپنی سابقہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم راجستھان رائلز میں بطور ہیڈ کوچ شمولیت اختیار کر لی۔ ٹیم گزشتہ سیزن میں پلے آف تک پہنچی مگر کوالیفائر 2 میں ناک آؤٹ ہوگئی۔ اب تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کیا ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی طرح راجستھان رائلز کی بھی ٹرافی کی 17 سالہ پیاس بجھا پائیں گے یا نہیں؟

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارتی کرکٹر لے اُڑے

راہول ڈریوڈ، جو اپنی بردباری اور تحمل کے لیے مشہور ہیں، کا یوں عوامی مقام پر غصہ دکھانا ان کے مداحوں کے لیے حیرت انگیز رہا۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ بحث کی اصل وجہ کیا تھی، لیکن ان کا یہ رویہ ان کی پرسکون شخصیت کے برعکس ضرور تھا۔

world

lifestyle

شخصیات

Rahul Dravid

Indian Cricketers