Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
24 Shawwal 1446  

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی اور انروا کی فنڈنگ معطلی کا اعلان
شائع 05 فروری 2025 09:17am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی، فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی ’انروا‘ کی فنڈنگ معطل کرنے، اور ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور وہ جلد ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر اس نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مصر اور اردن فلسطینیوں کو قبول کریں، کیونکہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر چینی صدر سے بات کریں گے اور اگر چین جوابی طور پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب

انہوں نے یو ایس ایڈ میں فراڈ کے الزامات پر اسے بند کرنے اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ززید برآں، صدر ٹرمپ نے امریکی مجرموں کو دوسرے ممالک کی جیلوں میں قید کرنے کے امکان پر بھی بات کی۔

UNHCR

UNRWA

President Donald Trump

Executive Order Sign

Iran Nuclear Weapon