Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

2 ماہ کے دوران فرانس کے دوسرے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا، ووٹنگ کب ہوگی؟

سابق وزیراعظم کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا
شائع 04 فروری 2025 08:00pm

گذشتہ 2 ماہ کے دوران اہم یورپی ملک فرانس کے دوسرے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے، ووٹنگ کب ہوگی؟

فرانکوئس بیرو نے پارلیمانی ووٹنگ کے بغیر قانون سازی کے لیے آئینی اختیار استعمال کیا، سابق وزیراعظم کو بھی اسی اقدام کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

نیشنل ریلی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہیں کرتے، جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم عہدے پر رہیں گے اور 2025 کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔

روس میں میئر ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

فرانس کی قومی اسمبلی میں کل بدھ کو عدم اعتماد کا ووٹ شیڈول ہے، اور اسے پاس ہونے کے لیے کم از کم 577 ووٹوں میں سے نصف کی ضرورت ہے۔

بائیں بازو کا فرانس انبوڈ، کمیونسٹ اور گرین قانون سازوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حق میں ووٹ دیں گے، تاہم ان کے پاس سینٹرسٹ حکومت کو گرانے کے لیے متعلقہ تعداد نہیں۔

ٹرمپ نے یوکرین کی قیمتی زمینوں پر نظریں گاڑلیں، معطل فوجی امداد بحال کر دی

قومی اسمبلی کے سب سے بڑے گروپ نیشنل ریلی کے صدر جارڈن بارڈیلا نے کہا کہ موجودہ دورمیں فرانسیسی عدم استحکام کے نئے دور سے فائدہ نہیں اٹھائے گا۔

بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہیں کرے گی کیونکہ یہ فرانس کو نیا بجٹ دینے کا وقت ہے۔

world

EU

France

No Confidence