Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، ڈونلد ٹرمپ

ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے، ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو
شائع 04 فروری 2025 10:44am

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل میری اجازت لینی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر نے میڈیا کو نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں نامناسب سمجھا تو ہماری ٹیم انہیں منظوری نہیں دے گی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔

ٹرمپ نے چند ’نایاب چیزوں‘ کے بدلے یوکرین کی مدد کا اشارہ دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قیادت میں بنایا جانے والا یہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) سرکاری محکمہ نہیں ہے بلکہ یہ انتظامیہ کے اندر ایک ٹیم ہے۔

ایلون مسک کی زیرِ قیادت اس محکمے کو لاکھوں امریکیوں کی حساس ذاتی معلومات تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا قریبی مشیر سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو مجرمانہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف اعلان جنگ کیا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ سیکیورٹی افسران کو معطل کر دیا گیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ڈیپاٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

Elon Musk

President Donald Trump