اسلام پورہ سے 2 بھائی اغوا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
آج نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی
لاہور میں اسلام پورہ کے علاقے سے 2 بھائی اغوا ہوگئے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعہ یکم فروری کی رات ساڑھے 8 بجے کے قریب عمر روڈ پر پیش آیا۔
آج نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی، سی سی ٹی وی میں واردات میں ملوث مسلح ملزمان نظر آتے ہیں، ملزمان گن پوائنٹ پر دونوں بھائیوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
اغوا ہونے والوں میں 20 سالہ ابوبکر بٹ اور اس کا بھائی 19 سالہ اسامہ بٹ شامل ہے۔
پولیس نے مغویوں کے والد عثمان بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے، ملزموں کی تلاش جاری ہے، جلد پولیس ملزموں کو پکڑ کر مغویوں کو بازیاب کروالے گی۔
lahore
kidnapped
Punjab police
Two brothers kidnapped
مقبول ترین
Comments are closed on this story.