آئرلینڈ میں کار درخت سے ٹکرا گئی، 2 بھارتی طلبا ہلاک، 2 زخمی
آئرلینڈ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھارتی طلبا ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی آئرلینڈ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھارتی طلبا ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی آئرلینڈ کے علاقے میں کاؤنٹی کار لو میں پیش آیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت چیرکوری سریش چوہدری اور چیتھوری بھارگو کے نام سے ہوئی جن کی عمر 20 سے 22 سال بتائی جاتی ہے۔ جنہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق طلبا کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جسے کے باعث 2 طلبا موقع پرہی دم توڑ گئے اور2 شدید زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے گاڑی میں سوار تمام افرار کا تعلق بھارت سے تھا۔
Comments are closed on this story.