سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کتنے بڑے کسان پر لگے گا، تفصیلات سامنے آگئیں
سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کتنےبڑے کسان پرلگے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ 15کروڑ روپے زرعی آمدنی حاصل کرنے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس سے مستثنی ٰ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق زرعی آمدنی 15کروڑ روپے تا 20کروڑ روپے تک ایک فیصد ٹیکس لگے گا، 20کروڑ روپے سے 25کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر2 فیصد ٹیکس لگے گا۔
زرعی آمدنی 25کروڑ روپے تا30 کروڑروپے تک 3 فیصد ٹیکس لگے گا، 30 کروڑ روپے سے 35کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگے گا۔
زرعی آمدنی 35 کروڑ روپے تا 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد ٹیکس لگے گا، 40 کروڑروپے سے 50 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس لگے گا۔
زرعی آمدنی 50 کروڑ روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔
واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے، جوجنوری 2025ء سےنافذ ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق، اس بل کے تحت ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔
اس حوالے سے ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آباد اراضی کو چھپایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.