اسلام آبادہائیکورٹ میں تین نئے ججزنےسماعت کا آغاز کردیا
اسلام آبادہائیکورٹ میں تین نئے ججزجسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کا آغاز کردیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت میں وکلا کی غیرحاضری پرآرڈر میں لکھوا کہ ججزٹرانسفرکےمعاملے پر احتجاج کی وجہ سے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکے پاس تین جبکہ جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز سماعت کیلئے مقررتھے۔
جسٹس سرفرازڈوگرکی عدالت میں سماعت کے دوران کورٹ کا آغازتلاوت کلام پاک سےکیا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالخالق اورایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کےحکام نے تعارف کرواتےہوئے جسٹس سرفرازڈوگر کو خوش آمدید کہا۔
جسٹس سرفرازڈوگرنے شکریہ ادا کیا، جسٹس سرفرازڈوگرنے تین کیسز کی سماعت کی تاہم احتجاج کے باعث کوئی بھی پرائیوٹ وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔
جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کی ہوئی، درخواستگزار نے خود پیش ہوکروکلاء کی ہڑتال کا بتایا۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے آرڈرمیں لکھا دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججزکی ٹرانسفرکے معاملے پراحتجاج کی وجہ سے وکیل پیش نہیں ہوئے، سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔
انھوں نے سائل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرڈرمیں وہی لکھا ہے جوآپ نے کہا۔
Comments are closed on this story.