Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، کرنسیاں اپنی قدر کھو بیٹھیں

یورو بھی کم ترین سطح پر آ گیا
شائع 03 فروری 2025 08:46am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ کے اقدامات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ٹوکیو اور سیوئل اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ سنگاپور اور ویلنگٹن کی مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔

چینی یوان اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ یورو بھی کم ترین سطح پر آ گیا۔

امریکا کا چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نیا ٹیرف عائد، جسٹن ٹروڈو کا سخت رد عمل سامنے آگیا

سی این این کے مطابق ماہرین معیشت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں عائد کیے گئے ان ٹیرف کا بوجھ عام امریکی خاندانوں کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر کہا کہ امریکی عوام کو ”کچھ تکلیف“ برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔

امریکا کا اقدام دنیا کیلئے خسارے کا سودا ہے، ٹیرف کا جواب دیا جائے گا، چینی سفارتخانے کا بیان

یہ ٹیرف روزمرہ اشیائے خورد و نوش کو مزید مہنگا کر سکتے ہیں کیونکہ امریکہ کی زرعی درآمدات کا بڑا حصہ میکسیکو اور کینیڈا سے آتا ہے۔ اس کے علاوہ، پیٹرول، اسٹیل اور گاڑیوں سمیت کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، جس سے امریکی صارفین پر مہنگائی کا مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

World Stock Markets

President Donald Trump

Currencies