حزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں کرنے کا اعلان
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں کی جائے گی۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
ہاشم صفی الدین کی تدفین حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ کی جائے گی۔
عرب وزرائے خارجہ اجلاس : غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کے جبری انخلا کا منصوبہ مسترد
اسرائیلی فوج نے ستائیس ستمبر کو بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کو شہید کر دیا تھا، جبکہ ان کے جانشین کے طور پر نامزد کیے جانے والے ہاشم صفی الدین کو بھی ایک ہفتے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔
Hezbollah
Funeral
Hassan Nasarallah
مقبول ترین
Comments are closed on this story.