اداکاری سیکھنے کیلئے 2 سال بدنام زمانہ جیل میں گزارنے والی شخصیت کون؟
اداکاری ایک ایسا فن ہے جس کو اس کا شوق ہو وہ جنون کی حد تک اسے چاہتا ہے۔ ایسی ایک اداکارہ جیا بچن کی بہو بھی ہیں، یہاں ایشوریا کی بات نہیں ہورہی! وہ کونسی اداکارہ ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
اداکاری کا جنون جب کسی کے سر چڑھ کر بولنے لگ جائے تو وہ شخص کسی بھی حد تک جانے کیلئے ہر لمحہ تیار رہتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ بھی ہوا جس نے اداکاری سیکھنے کے لیےغیر معمولی حد تک محنت کی یہاں تک کہ 2 سال جیل میں گزار دیے وہیں کام کیا اور اداکاری کی باریکیوں کو سیکھا۔
بالی ووڈ کی سب سے ناکام فلم جسے ریلیز بھی نہیں ہونے دیا گیا، ٹریلر کو ہی کروڑوں ڈس لائکس ملے
بعض اوقات فنکار اپنے فن کو نکھارنے کے لیے خطرناک اور غیر روایتی طریقے اپناتے ہیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ تلوتاماشوم بچن ہیں، جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور ورسٹائل پرفارمنس کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں تلوتاما شوم بچن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی جگہوں سے تربیت حاصل نہیں کی، جیسے دیگر اداکار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے ایک غیر روایتی راستہ اپنایا یہاں تک کہ انہوں نے نیویارک کی بدنام زمانہ ”رائکرز آئی لینڈ جیل“ میں دو سال قیدیوں کے ساتھ کام کیا۔
بالی وڈ اداکار کی بھیانک تصویر دیکھ کر مداحوں پر خوف طاری
تلوتاماشوم بچن نے بتایا کہ یہ مردوں اور عورتوں کے لیے ایک ہائی سیکورٹی جیل ہے۔ وہاں، میں نے دو سال تک ایک خاتون قیدی اور ایک مرد قیدی کے ساتھ کام کیا اور سچ کہوں تو وہیں سے مجھے اداکاری کی تربیت ملی۔
تلوتاما شوم بچن نے کہا کہ میں وہاں قیدیوں اور طلبا کے ساتھ ایک ہی وقت میں کام کر رہی تھی۔ وہاں انہوں نے صرف جرائم کو ہی نہیں بلکہ انسانی پیچیدگیوں کو بھی سمجھا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ تجربہ ان کے لیے اداکاری کی تربیت کا ایک منفرد اور گہرا ذریعہ ثابت ہوا، جس نے ان کے کرداروں میں حقیقت اور گہرائی پیدا کی۔
کمبھ میلےمیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی مونالیزا کی بالی وڈ میں انٹری
اپنے ڈیبیو کے بعد سے تلوتاما شوم نے مختلف قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔ جن میں ”مون سون ویڈنگ“ سے لے کر سُر، اے ڈیتھ اِن دی گنج، دہلی کرائم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تلوتاما شوم بھارت کی مشہور اداکارہ جیا بچن کے بھانجے کنال راس کی اہلیہ ہیں۔ کنال راس کی والدہ نیتا راس، جیا بچن کی بہن ہیں، جس کے باعث تلوتاما شوم کو جیا بچن کی بہو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
تلوتاما شوم بچن نے اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کم ہی لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں۔
Comments are closed on this story.