Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

اپٹما نے کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا

ای سی اے سی وفد کا کپاس کی صنعت کے چیلنجز پرتبادلہ خیال کے لیے اپٹما کا دورہ
شائع 02 فروری 2025 06:57pm

ای سی اے سی وفد نے کپاس کی صنعت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے اپٹما کا دورہ کیا، اپٹما کا کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سیکرٹری جنرل شاہد ستارنے کہا ہے کہ ای سی اے سی پاکستان کے کپاس کے شعبے کے مسائل پر پالیسی پیپر شائع کرے گا۔

حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کم کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدی مسابقت پر اعلیٰ سطح مذاکرات منعقد کئے گئے، جس میں اپٹما نے مقامی اور درآمدی خام مال کے لیے مساوی ٹیکس پالیسی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی اے سی اور اپٹما کی کپاس کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون کررہے ہیں، تاخیر سے ملنے والے سیلز ٹیکس ریفنڈز پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری مٹھاس کیلئے کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور

ای سی اے سی وفد نے پاکستان کی کپاس کی معیشت کی بحالی کے لیے پالیسی اصلاحات کی حمایت کی ہے، پاکستان کا کپاس بحران، اپٹما نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ای سی اے سی نے کپاس کی پیداوار کی بحالی میں اپٹما کے کردارکو بھی سراہا ہے۔

پاکستان

federal government

Cotton