فیصل آباد: نامعلوم ملزمان کی کلینک پر فائرنگ، ڈاکٹر قتل
فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کرکے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو قتل کردیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بسم اللہ چوک میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے ڈاکٹر طاہر کے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر طاہر شدید زخمی ہوگیا، جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی۔
جہلم: بھائیوں نے ٹک ٹاک بنانے پر بہن کی جان لے لی
لاہورمیں سوتیلی ماں نےتشددکرکےتین سالہ بیٹی کومبینہ طورپرقتل کردیا
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔ جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، کلینک کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.