Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

ٹرین چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی
شائع 02 فروری 2025 01:41pm

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، جو ”رابطہ“ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت مسافر ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ اگر ریفنڈ کی درخواست ٹرین کی روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے کے درمیان کی جائے تو 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی، جبکہ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر ریفنڈ لینے پر 70 فیصد رقم واپس ملے گی۔

ٹرین کی روانگی کے بعد دو گھنٹوں کے اندر ریفنڈ کی درخواست کی صورت میں 50 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ اگر ٹرین چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ممکن ہوگی۔ ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں پر ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔

Pakistan Railways

Ticket Refund

Refund Policy