Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

نیتن یاہو ریٹائر جنرل کو آرمی چیف بنانے پر مجبور

ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج میں 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، رپورٹ
شائع 02 فروری 2025 09:43am

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سابق چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلوی کے مستعفی ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آج شام میجر جنرل (ریزرو) ایال ضمیر کو (اسرائیلی فوج کے اگلے چیف آف اسٹاف کے طور پر تقرری پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل کا نیا آرمی چیف کون ہے؟

رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج میں 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ: اسرائیل نے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق سربراہ کو رہا کردیا

انہوں نے 2018 سے 2021 تک ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دیے، اس سے پہلے، انہوں نے غزہ کی سرحد کے ساتھ ملٹری آپریشنز اور دفاع کی نگرانی کرتے ہوئے سدرن کمانڈ کی سربراہی کی۔ ضمیر نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

نئے چیف آف اسٹاف کے طور پر ایال ضمیر کی تقرری اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل وقت میں ہوئی ہے۔ یہ ملک اس وقت غزہ میں ایک طویل اور شدید تنازع میں الجھا ہے۔

سبکدوش ہونے والے اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ ہرزی حلوی نے نئے آرمی چیف ایال ضمیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور اقتدار کی ہموار منتقلی کا وعدہ کیا۔ حلوی 6 مارچ کو باضابطہ طور پر سبکدوش ہو جائیں گے۔

Israel

APPOINTED

new army cheif

Eyal Zamir