Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک، 158 زخمی

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، رپورٹ
شائع 02 فروری 2025 09:14am

خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق شہریوں پر فضائی حملہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے کیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس حملے کی عالمی سطح پر مزمت کرتے ہوئے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا تھا۔

واضح رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

Sudan

attack

54 people killed