پتوکی: دو مجرمان کو بچی اور نوجوان لڑکی سے زیادتی پر قید اور جرمانے کی سزائیں
ایڈیشنل سیشن جج پتوکی نے بچیوں سے زیادتی کے جرم میں دو مجرمان کو سخت سزائیں سنادیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فیصل کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم شیرون مسیح کو دس سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔
پولیس کے مطابق مجرم فیصل، جو پھولنگر کا رہائشی ہے، نے فروری 2024 میں سات سالہ بچی ثمرہ کو مدرسے سے واپسی پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈی این اے میچ ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا اور سٹی پھولنگر میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جہلم میں غیرت کے نام پر قتل، بھائیوں نے ٹک ٹاک بنانے پر بہن کی جان لے لی
اسی طرح، مجرم شیرون مسیح، جو جمبر کا رہائشی ہے، نے مئی 2023 میں ایک 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
لاہورمیں سوتیلی ماں نےتشددکرکےتین سالہ بیٹی کومبینہ طورپرقتل کردیا
پولیس حکام کے مطابق دونوں مقدمات میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنایا، جبکہ مجرمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.