Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

جہلم: بھائیوں نے ٹک ٹاک بنانے پر بہن کی جان لے لی

اہل خانہ کی واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش
اپ ڈیٹ 02 فروری 2025 03:05pm

جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ مذکورہ واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں پیش آیا، جہاں انسا ساجد نامی لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے اسے ٹک ٹاک بنانے پر طیش میں آکر قتل کیا، جبکہ اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئٹہ میں امریکہ پلٹ لڑکی ٹک ٹاک بنانے پر قتل، پولیس نے والد، چچا، ماموں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے 20 سالہ ٹک ٹاکر انساء ساجد قتل کیس کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں لڑکی کے دو بھائی اور چچا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے جسم پر گولی کے علاوہ بھی تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جو واقعے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

TikTok

Murder

honour killing