Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

امریکا کا چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نیا ٹیرف عائد، جسٹن ٹروڈو کا سخت رد عمل سامنے آگیا

ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا، رپورٹس
شائع 02 فروری 2025 08:25am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نیا ٹیرف عائد کردیا گیا جس کے لیے انہوں نے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔

چین سے آنے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس جبکہ کینیڈا کی توانائی سے جڑی مصنوعات پر 10 اور دیگر درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری سابق وزرائے اعظم پر ڈال دی

ٹرمپ کا ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے۔ ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی ملک نے ٹیرف پر ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو نے اب تک سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔ تینوں ممالک امریکا کے ساتھ کئی سال سے ڈیوٹی فری تجارت کر رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم کا سخت رد عمل

امریکا کی جانب سے ٹیرف لاگو ہونے پر کینیڈا کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنی عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں ہی گزاریں۔

china

Donald Trump

mexico

canada

Tariff on Trade