بھارت: نوجوان نے ماں کیے ساتھ مل کر والد کی محبوبہ کو قتل کر دیا
بھارتی ریاست مشرقی بنگال کے شہر کولکتہ میں نوجوان نے والدہ اور بھائی کے ساتھ ملکر والد کی محبوبہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کولکتہ کے ای ایم بائی پاس پر واقع ایک چائے کے ڈھابے پر ایک نوجوان خاتون پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
24 سالہ خاتون کو پریگتی میدان پولیس اسٹیشن کی حدود میں بائی پاس ڈھابے سے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور نے اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ خاتون کو نشانہ بنایا تھا، کیونکہ اس لڑکے کو اپنے والد کے مقتولہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کیس میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، جس میں ایک مرد اس کی بیوی اور بیٹا شامل ہیں، جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.