Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

کس بالی ووڈ اداکارہ کو ”فیمیل ہیری پوٹر“ کا خطاب دے دیا گیا؟

دلکش تصاویر کے ساتھ اداکارہ کا دلچسپ کیپشن بھی وائرل ہوگیا
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 11:30pm

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شردھا کپور کو نئی تصاویر پر مداحوں نے ”فیمیل ہیری پوٹر“ کا خطاب دے دیا۔

ورسٹائل کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ شردھا کپور کیلئے سال 2024 غیرمعمولی رہا جس میں ان کی فلم ”استری 2“ ننے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور خوب داد سمیٹی ہے۔

حال ہی میں شردھا کپور نے ایک دلچسپ کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ماہِ جنوری کے بارے میں لوگوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے اسے ’ٹرائل منتھ‘ یعنی ’آزمائشی مہینہ“ قرار دیا جس پر مداح ان سے اتفاق کرتے نظر آئے۔

شردھا کپور کے موبائل وال پیپر نے کون سا بڑا راز فاش کردیا؟

شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

شردھا کپور ”ناگن“ بنیں گی، فلم کی شوٹنگ کا اعلان

ماہ جنوری کے آخری دن پوسٹ کی گئی ان تصایور کے کیپشن میں شردھا کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ”ٹرائل منتھ ختم، اب اصل 2025 شروع کریں؟“

کیپشن کے ساتھ ساتھ شردھا کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول کی جس میں انکے ’چشمش لُک‘ پر مداحوں نے انہیں ”فیمیل ہیری پوٹر“ کا خطاب دیدیا۔

شردھا کپور نے مداحوں کیجانب سے اس ٹائٹل کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ ’فیمیل ہیری پوٹر‘ کے بجائے ’استری پوٹر‘ زیادہ مناسب رہے گا۔

اداکارہ کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر بہت سے لوگ ان سے اتفاق کرتے نظر آئے کہ سال کا پہلا مہینہ واقعی ہمیشہ ایک ”ٹیسٹ رن“ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

Indian Actress

lifestyle

Shraddha Kapoor