Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

اوورسیز پاکستانیوں نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کا مطالبہ کر دیا

اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کا اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب
شائع 01 فروری 2025 10:19pm

اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، گرین چینل کو بحال کیا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کو فارن انویسٹر کا درجہ دیا جائے اور ان کے لئے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، ان کی جائیدادوں پر قبضوں کا خاتمہ کرایا جائے۔

اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اخترمہر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے5 فروری تک 3 روزہ کنونشن کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کرے، تاکہ کوئی فیصلوں کو تبدیل نہ کر سکے، اوورسیز پاکستانیوں کو فارن انویسٹر کا درجہ دیا جائے اور ان کے لئے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔

ظہیر اخترمہر نے کہا کہ تارکین وطن کی پراپرٹیز پر ہونے والے قبضوں سے نجات دلائی جائے، سیکنڈ ہینڈ موبائل کو فری کیا جائے۔

چیف آرگنائزر سلمان ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بہت سے مسائل ہیں، ان کے لئے ون ونڈو کے علاوہ ان کے تمام کیسیز کی سنوائی ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

پاکستان

overseas Pakistanis

اسلام آباد