Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

لاہورمیں سوتیلی ماں نےتشددکرکےتین سالہ بیٹی کومبینہ طورپرقتل کردیا

والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ در
شائع 01 فروری 2025 09:35pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں سوتیلی ماں نے تین سال کی بیٹی کومبینہ طورپرتشدد کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کے بعد جنوبی چھاونی پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پا گئی، جس کے بعدسفیان نےعلینہ سے دوسری شادی کر لی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

سوتیلی ماں علینہ تین سال کی حریم فاطمہ کے منہ پرکپڑارکھ کراسےجان سے ماررہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا۔ بچی کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگروہ دم توڑ چکی تھی۔

پولیس نے ملزمہ علینہ کو گرفتارکر کے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی۔

lahore