غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹرمپ کے پہلے ہفتے میں 7300 افراد ملک بدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہی ہفتے میں 7300 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق جبری بے دخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پُرتشدد جرائم میں ملوث تھے۔
یہ گرفتاریاں امریکا کے مختلف شہروں بشمول شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجلیس اور نیوآرلینز میں کیے گئے چھاپوں کے دوران ہوئیں۔ 27 جنوری کو ایک ہی دن میں 956 غیر قانونی امیگرینٹس کو گرفتار کیا گیا۔
امریکا نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر نے تصدیق کی کہ چھاپے اسکولوں اور گرجا گھروں میں بھی مارے گئے، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گرفتاریوں کے خوف سے کئی غیر قانونی تارکین وطن نے کام پر جانا چھوڑ دیا ہے، جبکہ والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے بھی کترا رہے ہیں۔
چینی کمپنی ڈیپ سیک کے خوف سے امریکی قانون سازوں کا اینویڈیا چپس پر کڑی پابندی لگانے پر زور
یہ اقدامات صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں، جن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے۔
Comments are closed on this story.