Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی کل ہونے کا امکان

رہا کیے جانے والے 3 یرغمالیوں کے نام موصول ہوگئے، اسرائیل کی تصدیق
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 10:49pm

حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ میں 3 یرغمالیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا جبکہ اسرائیل بھی 90 قیدی رہا کرے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس جن یرغمالیوں کو رہا کرے گا ان میں اوفر کلڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔

دوسری جانب بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 9 فلسطینیوں کے علاوہ 81 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔

غزہ جنگ بندی کا آغاز: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی کہ اس کو رہا کیے جانے والے 3 یرغمالیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب ایڈوکیسی گروپ نے کہا کہ بدلے میں اسرائیل 90 قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں سے 9 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

حماس نے4 اسرائیلی فوجی خواتین، اسرائیل نے 200 فلسطینی رہا کردیے

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران حماس کے عسکریت پسندوں نے کیتھ سیگل کو کبٹز کفار عزا کے علاقے سے جبکہ کلڈیرون اور بیباس کو کبوتز نیر اوز سے اغوا کیا تھا۔

حماس عسکریت پسندوں نے اس دن کُل 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ ان میں سے 79 اب بھی غزہ میں موجود ہیں، جن میں اسرائیلی فوج کے مطابق کم از کم 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔

پکڑے جانے والوں میں یارڈن بیباس کی بیوی اور دو بچے شامل تھے، جنہیں حماس پہلے ہی مردہ قرار دے چکی ہے، تاہم اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

Israel

Hammas

release more prisoners