Aaj News

اتوار, مارچ 02, 2025  
01 Ramadan 1446  

صارم زیادتی قتل کیس: شواہد کیلئے پولیس کی فلیٹس میں ایک مرتبہ پھرتلاشی

جلد اصل ملزمان تک پہنچ کرانہیں گرفتارکرلیں گے، پولیس
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 10:35pm

کراچی کےعلاقےنارتھ کراچی میں کم سن صارم کےاغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھربلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس میں مزید تفتیش کےلئے پولیس کی بھاری نفری نارتھ کراچی میں اس کے فلیٹ میں پہنچی۔

پولیس نےکچھ فلیٹوں کی تلاشی لی، سرچنگ کا عمل مکمل کرنےکے بعد پولیس واپس چلےگئی۔

پولیس کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد اصل ملزمان تک پہنچ کرانہیں گرفتارکرلیں گے۔

اس سے قبل صارم کے کیس میں تفتیش کےدوران پولیس نے 9 افراد پرشک کا اظہارکیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں، کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 9 افراد ایسے ہیں جن پر زیادہ شک ہے، صارم قتل کیس پر4 ٹیمیں کام کررہی ہیں، اے وی سی سی، سی پی ایل سی، ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش 11 روز بعد 18 جنوری کو اس کے فلیٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

دوسری جانب گارڈن سے کمسن عالیان اورعلی رضا کو لاپتہ ہوئے اٹھارہ روز گزرگئے، غمزدہ اہل خانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اورسڑک بلاک رکھی۔

karachi

sarim murder case