کراچی میں کئی علاقے، سڑکیں، بازار ہندوئوں کے ناموں سے منسوب
بھارت میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب علاقوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کر دیئے گئے، کراچی میں تاحال کئی علاقے اور سڑکیں ، بازار ہندوئوں کے ناموں سے منسوب ہیں۔
بھارتی سر زمین پر مسلمانوں کے ناموں سے منسوب متعدد علاقوں کا نام تبدیل کر دیا گیا، تاہم شہر قائد میں آج بھی ایسے علاقے ہیں جو تقسیم سے قبل ہندووں کے نام پر قائم تھے اور وہ آج بھی اسی نام سے جانے جاتے ہیں۔
کراچی کی پہچان ’ایمپرس مارکیٹ‘ تاریخی اہمیت کی حامل
کراچی میں اولڈ سٹی ایریا میں آج بھی موہن داس روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، نارائن پورہ، موتن داس مارکیٹ آج بھی اپنے پرانے ناموں سے جانے پہچانی جاتی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی تاریخی عمارت میولس مینشن کے معائنہ کا حکم دیدیا
شہر قائد کے علاقوں صدر، ٹاور، گرومندر، میٹھادر اور کھارادر سمیت کئی علاقوں میں بھی متعدد عمارتیں اور سڑکیں، گلیاں تاریخی حیثیت رکھتی اور تقسیم سے قبل کے طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہیں، شہری ان قدیم عمارتوں کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.